January 15, 2025
کسی کا کوئی خط نہیں ملا،آرمی چیف کا منہ توڑ جواب

کسی کا کوئی خط نہیں ملا،آرمی چیف کا منہ توڑ جواب

اسلام آباد(سد باب)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔زیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے  وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے  آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance