کراچی(کامرس رپورٹر)پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 10ہزار 100 پوائنٹس کے ریکارڈ تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ 1لاکھ 17ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔
پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد بھی تیزی برقرار رہی، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس کے اضافے سے 116650پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ کے 100 انڈریکس میں بدتریج اضافہ ہوتا گیا جس کے بعد 10ہزار سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو میں عارف حبیب نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا غلط الزام لگایا، بڑا تاثر تھا کہ بھارت خطے کا سپر پاور بننے جا رہا ہے لیکن اب پوری دنیا کو علم ہوگیا ہے کہ پاکستان کی فوج اور عوام کس قدر مضبوط ہیں۔ بھارت نےاپنی عوام کو بھی گمراہ کیا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27