January 15, 2025
گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

لاہور(جاویداعجاز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 430 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے، جبکہ 25 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔لاہور میں غیر قانونی گیس استعمال پر 33 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے گئے۔ مزید برآں، 6 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔فیصل آباد میں 13 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ملتان میں 50 غیر قانونی کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے گئے۔بہاولپور میں 34 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 7 کنکشن منقطع کیے گئے۔شیخوپورہ میں غیر قانونی گیس استعمال پر 9 کنکشن منقطع کیے گئے، جبکہ گیس چوری پر 11 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ساہیوال میں 4 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور 3 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔گوجرانوالہ میں غیر قانونی گیس استعمال پر 2 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع، جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔کرک میں 271 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے گئے، اور گیس چوری میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance