January 15, 2025
گورو آریا کا ایرانی وزیر خارجہ کو گالی دینے اور توہین پر ایرانی سفارتخانے کا سخت ردعمل

گورو آریا کا ایرانی وزیر خارجہ کو گالی دینے اور توہین پر ایرانی سفارتخانے کا سخت ردعمل

بھارت میں ایران کے سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی گورو آریا کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو گالی دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مخالف سابق بھارتی فوجی گورو آریا نے ٹی وی پر ایرانی وزیر خارجہ کو نہ صرف گالی دی بلکہ توہین کا بھی نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/i/status/1921154462086815989

ٹی وی پروگرام میں گورو آریا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بھارتی وزیر خارجہ کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ’عراقچی اس کا نام ہے، پاکستان میں تھا وہاں ٹاپ لیڈر شپ سے ملا بشمول وزیراعظم شہباز شریف، اب یہ آگیا بھارت‘۔

انتہاپسند سابق بھارتی فوجی نے نا صرف ایرانی وزیر خارجہ کی تصویر کو مارک کیا بلکہ اس پر انگلش میں ’س*ر‘ لکھا اور کہا کہ ’اس آدمی کو اس ’س*ر کی اولاد' کو اس ’س*ر‘ کو تب آنا تھا جب پہلگام حملہ ہوا، اس کو آکر جے شنکر کو ملنا تھا اور بولنا تھا کہ ڈاکٹر جے شنکر ایران آپ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے لیکن نہیں‘۔

دوسری جانب دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی کے عمل پر ردعمل میں کہا کہ مہمانوں کی عزت اور احترام ایران کی ثقافت کا حصہ ہے اور ہم ایرانی مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں، لیکن اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟

دوسری جانب ایرانی عوام اس توہین پر شدید مشتعل ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔




Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance