پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔
ان کا کہنا تھاکہ براہموس میزائل کے حملے کو بھی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔ ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا تھاکہ رافیل بہترین جنگی طیارہ ہے اصل بات پائلٹ کی ٹریننگ ہوتی ہے، جے ایف 17 طیارے پاکستان کا فخر ہیں۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
299
-
World
80
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27