لاہور(کرائم سیل انچارج/ اعظم باجوہ)ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال اور مظاہرے پر حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ الائنس قیادت کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کو درج مقدمات میں ڈاکٹرز،ہیلتھ الائنس کی قیادت کی گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور پولیس کو ٹاسک سونپا گیاروڈ بلاک کرنے میں ملوث ڈاکٹرز اورہسپتالوں کو بند کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف بھی مزید مقدمات درج ہونگے، اس سے قبل مال روڈ پر احتجاج کے دوران ڈاکٹرز کیخلاف سنگین دفعات کے تحت 2مقدمے درج ہوئے جن میں بغاوت، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں ڈاکٹر سلمان حسیب ، شعیب نیازی ، ڈاکٹر رفاقت سمیت 8افراد نامزد ہیں ،مقدمے میں نامزد ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کے لئے پہلے بھی ریڈ کیے گئے ، جبکہ گزشتہ روز ہونیوالے احتجاج کے بعد بھی مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں کی جائیں گی اس حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں.
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
297
-
World
80
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27