واشنگٹن(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے، ان کے ساتھ 7 رکنی وفد بھی آیا۔ واشنگٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مسک کے 3 کمسن بچوں سمیت صرف فیملی موجود تھی۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27