January 15, 2025
کراچی: جیل چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی

کراچی: جیل چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے ۔اس دوران موٹر سائیکل سوار زد میں آ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ تاہم فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ کو بجھادیا۔ دوسری جانب وزیرِداخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی کے پاس ٹینکرز جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance