January 15, 2025
بلز ایف سی نے کوالالمپور ساکر چیمپئن شپ میں تاریخی فتح حاصل کر لی

بلز ایف سی نے کوالالمپور ساکر چیمپئن شپ میں تاریخی فتح حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور کی معروف فٹبال ٹیم بلز ایف سی نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے کوالالمپور ساکر چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 11 فروری سے 13 فروری تک ملائیشیا میں منعقد ہوا، جس میں بلز ایف سی کی انڈر-12 اور انڈر-14/16 ٹیموں نے شاندار مہارت، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز اور چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔یہ چیمپئن شپ ملائیشیا کی بہترین یوتھ فٹبال ٹیموں کے درمیان سخت مسابقت پر مشتمل تھی، جہاں کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیت، جوش و جذبے اور ٹیم ورک کا امتحان لیا گیا۔ بلز ایف سی کی اس شاندار فتح نے نہ صرف پاکستان کی یوتھ فٹبال کو عالمی سطح پر اجاگر کیا بلکہ ملک میں موجود فٹبال کے بے پناہ ٹیلنٹ کا بھی ثبوت فراہم کیا۔ہیڈ کوچ مدثر مختار نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ جیت صرف بلز ایف سی کی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے بے شمار باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔یہ کامیابی پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance