January 15, 2025
چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نے سست ترین بیٹنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نے سست ترین بیٹنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ول ینگ نے 107ا ور ٹام لیتھم نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 جبکہ خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سست ترین بیٹنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں پہلے 10 اوورز پر مشتمل پاوور پلے میں صرف 22 رنز بنائے اور 2 وکٹیں گنوائیں۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کی پہلی پاوور پلے میں کم ترین  اسکور ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance