January 15, 2025
پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے'مریم نواز

پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے'مریم نواز

اگر ملک کو ترقی کرنی اوردنیا میں عزت اوروقار حاصل کرنا ہے تو حکومت کا تسلسل چاہئے
الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کردیا، طلبہ،بزرگ ،خصوصی افراد مفت سفر کرینگے
فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان 

لاہور ( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ،بزرگ شہری اورسپیشل افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگست میں مزید 500الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کو ایک لاکھ جدید الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی کمپنیوں کو پنجا ب میں الیکٹرک بائیک کی اسمبلنگ شروع کرنے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اورپاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکرنیاز بیگ سے ہربنس پور تک چلانے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹروبس سروس سٹیشن پر مسافروں کے لئے مسٹ فین لگانے اوردیگر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید ترین الیکٹرک ٹرانسپورٹ چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملے تونوازشریف اورمجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا۔ سموگ کی وجہ سے بچے بزرگ بیمار ہوتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance