خشک سالی کا مقابلہ کرنے کیلئے کئی علاقوں میں کسان نکاسی آب کے نالوں سے کھیتوں کو سیراب کر رہے ہیں
بارشیں نہ ہونے اور بھل صفائی کے باعث کسانوںکو شدید مشکلات کا سامنا،بارانی اور نہری علاقے برابر ہوگئے
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے تاہم بھل صفائی کیلئے نہریں بند ہونے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونیکے خدشات کسانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔ گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن ایک طرف تو بارشیں نہیں برسیں اور دوسری جانب بھل صفائی کے لیے نہروں کی بندش کے دورانیے میں اضافے سے نہری پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ خشک سالی کا مقابلہ کرنے کیلئے کئی علاقوں میں تو کسان نکاسی آب کے نالوں سے کھیتوں کو سیراب کر رہے ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ بارانی اور نہری رقبے برابر ہوگئے ہیں، دو مہینے سے پانی بند ہے جس کے باعث فصل کی نشوونما بھی شدید متاثر ہے۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے درجہ حرات بڑھنے کے ساتھ گندم کی فصل کے لیے پانی کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے، نہری پانی اور بارش نہ ہونے کے باعث کسان ٹیوب ویلوں سے کھیتوں کو سراب کریں۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27