January 15, 2025
یمنیٰ زیدی پروردگار کے کب قریب ہوتی ہیں؟

یمنیٰ زیدی پروردگار کے کب قریب ہوتی ہیں؟

کراچی(شوبز رپورٹر)حال ہی میں فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنٰی زیدی نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کے بارے میں بتایا۔یمنیٰ زیدی منجھی ہوئی اداکاری اور معیاری کام کے باعث ڈراما انڈسٹری میں جلد ہی اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔تاہم کامیابی کے اس سفر میں اداکارہ کو کئی رکاوٹوں اور تلخ تجربات کا بھی سامنا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں اپنے انہی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مشکل وقت میں خود کو خدا کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں۔اداکارہ نے بتایا میرے والد بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے ان کے انتقال کے بعد زندگی بہت بدل گئی۔ مجھے اس غم نے میرے رب کے قریب کیا۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ تلخ تجربات اور ترش رویوں سے ہونے والی بے چینی اور اضطراب آپ کو روحانیت کی راہ پر لے جاتی ہے جہاں دل کو حقیقی سکھ اور چین ملتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور یہی سیکھا ہے کہ سوائے محبت اور وفاداری کے ہر چیز آنی جانی ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance