لاہور(شیخ طاہر علی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کے لئے گراں قدر اقدامات کی نظیر ماضی میں ملنا دشوار ہے جس میں معذور افرادکے لئے ہمت کارڈنگہبان پیکیج صحت کارڈ کسان کارڈ لیپ ٹاپ سکالر شپ ٹریکٹر سکیم اپنا چھت اپنا گھرمعذور افراد کے لئے ویل چئیراور معاون آلات کی خریداری اور دیگر انقلابی پروگرام شامل ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دھی رانی پروگرام نے غریب والدین کا ایک ایسا بوجھ بھی ہلکا کردیا جس کے لئے وہ دن رات سوچوں میں گم رہتے ہیں اور پائی پائی اکٹھی کرتے ہیں کہ ان کے فرائض کی ادائیگی ممکن ہوسکے اس کے لئے دھی رانی پروگرام ایک بے مثال حیثیث کا حامل ہےجس کے تحت غریب نادار والدین کی مستحق بچیوں کی شادی کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اسی طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویثزن کے مطابق وزیر سوشل ویلفیئرسہیل شوکت بٹ کی سربراہی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیادہ انتظام امید نو پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت پرائمری سکولوں کو سردیوں کے یونیفارم دئیے جارہے ہیں جس میں یونیفارم کے ساتھ خرابیں اور جوتے دئیے جائیں گے امید نس پائلٹ پراجیکٹ لاہور سمیت چار اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز وزیر سوشل ویلفئیر کے حلقہ پی پی 151 جلو موڑ میں گرلزہائی سکول سے تقریب کا آغاز کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ضحیب شوکت بٹ نے بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے لاہور میں سات ہزار سے زائد بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے جائیں گے تقریب کو انعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد اشرف جنجوعہ نے آرگنائز کیا تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور بیت المال کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب کے انعقاد میں محکمہ سکول ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون بھی رہا۔ تقریب میں شامل بچوں اور والدین نے آمید نو پروگرام کو خوش آئند قرار دیا بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے مشکور ہیں۔