January 15, 2025
نارووال میں کم ریٹ لگنے پر کسان نے گوبھی مفت بانٹ دی

نارووال میں کم ریٹ لگنے پر کسان نے گوبھی مفت بانٹ دی

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک)نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے پانچ روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔ کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی۔سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے۔ کسان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance