January 15, 2025
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی داتا درباری حاضری

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی داتا درباری حاضری

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی


لاہور (شیخ طاہر علی)ڈپٹی پرائم منسٹرآف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری نے دربارشریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی وزیر اعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔ مزید براں ڈپٹی وزیر اعظم نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔واضح رہے کہ مورخہ 19دسمبر2024ء کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے31 ویں اجلاس میں،داتاؒدربار مسجد کے صحن کیلئے 650 ملین کی خطیررقم سے ہائیڈرولک کینوپیزکی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی تھی،جس پر سیکرٹری اوقاف نے اسے پنجاب حکومت کا تاریخ ساز قدم اور اور چیف منسٹر کا یہ فیصلہ، فلاحی معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے ان کے ویژن کا آئینہ دار قراردیا تھا۔ مزید یہ کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے981 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم سنیٹر محمداسحاق ڈارنے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ علاوہ ازیں یہ کینوپیزحرمِ نبوی کی طرز پرآراستہ ہوں گی، مسجد کے صحن میں 26×26 فٹ کی 20 چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹو میٹک ہوں گی، جس سے مسجد و دربار شریف کا حُسن دوبالا اور زائرین کو بہترین سہولت کی فراہمی ہوگی۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ زائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے، جس کیلئے حکومت ہمہ وقت مستعد ہے۔ ماحول کو صاف ستھرا وپاکیزہ رکھنا اور عقیدت مندوں کو سیکیورٹی، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول کی فراہمی کے لیے محکمہ کو شاں ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance