کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہیں۔قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہےکہ 2017 سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن ہمارا عزم وہی ہے، پاکستان مییں طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا جس پر ہر کوئی پرجوش ہے۔ بابر اعظم کا کہنا ہےکہ 2017 کی بہترین یادوں میں فخر کی سنچری، عامر کا اسپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنےکے بعد 8 سال میں بہت کچھ بدلا، اس اسکواڈ کے چند پلیئرز اب ٹیم میں ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا آپ پر انحصار کرنا ایک مثبت احساس دیتا ہے، میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہےکہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلاکر نئے دن کے لیے تیار ہیں، پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا، پاکستان میں کرکٹ ہر کسی کو متحد کرتا ہے، ہر کوئی پاکستان کی فتح کے لیے دعا گو ہوتا ہے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27