January 15, 2025
پنجاب جانیوالی بس کے 7 مسافر بلوچستان میں قتل

پنجاب جانیوالی بس کے 7 مسافر بلوچستان میں قتل

کوئٹہ(نمائندہ سد  باب)بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 مسافروں کو  بس سے اتارا اور  قتل کر دیا۔واقعہ رکھنی کو ڈیرا غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر اس میں سے 7 مسافر شناخت کر کے نیچے اتارے اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہوگئے ۔جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کا کہنا ہے کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لاشوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔بس کے مسافر ذیشان نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10، 12 مسلح افراد نے بس کو روکا اور پھر 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذیشان نے بتایا کہ میرے بھائی عدنان کو بھی بس سے اتار کر قتل کیا گیا، بھائی کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا گیا تھا۔

شہید ہونے والے 7 افراد کے نام اور اڈریس

 1. عدنان مصطفی ولد غلام مصطفی، بورے والا 

2. ڈی ایس پی (ریٹائرڈ) عاشق حسین ولد غلام سرور  

3. محمد عاشق ولد داؤد علی، شیخوپورہ

4. شوکت علی ولد سردار علی، فیصل آباد 

5. عاصم علی ولد محمود علی، منڈی بہاؤالدین

6. محمد اجمل ولد اللہ وسایا، لودھراں

 7. محمد اسحاق ولد محمد حیات، ملتان

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance