January 15, 2025
قرآن پاک  کی بے حرمتی کرنیوالا''واصل جہنم''ہوگیا

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا''واصل جہنم''ہوگیا

سویڈن: قرآن کی بیحرمتی کرنیوالے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد

تارکین وطن سلوان صباح مومیکا نے متعدد بار قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی


بغداد(نیٹ نیوز)عراقی نژاد ملعون نے متعدد بار قرآن پا ک کے صفحات کو جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی۔سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔ اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ملعون کی قتل کی مزید تفصیلات پڑھیں : قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹیمرنگ کے دوران قتل ہوا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی ہیں۔یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سویڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی جس پر مقدمات کا سامنا بھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی ملعون کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اس وقت حکومت نے تصدیق نہیں کی تھی۔سلوان مومیکا پر عراق میں دھوکا دہی کے متعدد کیسز ہیں جس پر وہ فرار ہوکر سویڈن پہنچا تھا۔عراق نے حکومتی سطح پر ملعون کی حوالگی کیلئے سویڈش حکومت کو باضابطہ درخواست بھی دی تھی۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance