کراچی کے شہری نے امریکی خاتون
کو شادی کی مشروط پیشکش کردی
کراچی(بیورو رپورٹ)کراچی کے رہائشی عبدالرحیم نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو شادی کی پیشکش کی ہے انٹرنیٹ پر پاکستان کے نوجوان سے محبت کے بعد کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ایک شہری نے شادی کی مشروط پیشکش کردی ہے۔میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم نامی شخص نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو شادی کی پیشکش کی ہے۔عبدالرحیم نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ڈرائیور اور ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی کو بھی اس بارے میں مطلع کردیا ہے اور ان کی اجازت ملنے کے بعد وہ امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلیے تیار ہیں۔عبدالرحیم نے اپنی اونیجا سے شادی کرنے کیلیے اپنی شرط کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگر امریکی خاتون ہندو یا عیسائی ہیں تو انہیں مسلمان ہونا ہوگا۔یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اونیجا اینڈریو رابنس نامی ایک امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27