لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے 110 روز میں قذافی اسٹیڈیم کی 99 فیصد تکمیل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔چیئرمین محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا اور باکسز کے باہر لگائی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کا جائزہ لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27