January 15, 2025
امریکا میں غیر قانونی پاکستانیوں کو خطرہ

امریکا میں غیر قانونی پاکستانیوں کو خطرہ

امریکا سے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مکحمہ کے مطابق ادارے نےغیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق صدر ٹرمپ کے وعدے پر عمل کیا ہے۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے  پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم چند پاکستانی بھی گرفتار ہوئے۔پاکستانی شہریوں کی گرفتاریاں غیرقانونی طورپر امریکی سرحد عبور کرنے پر کی گئیں۔کیلیفورنیا میں غیرقانونی امیگرینٹ ہونے کےالزام میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 10 سے کم ہے۔یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق صرف 27 جنوری کو 956 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپے اسکولوں اور گرجاگھروں میں بھی مارے گئے ہیں۔ ان گرفتاریوں کے ڈر سے بعض غیرقانونی تارکین وطن نے کام پر جانا اور بچوں کو اسکول بھیجنا تک چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance