January 15, 2025
فنڈز کی قلت کے باعث تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ ناکام ہوگیا

فنڈز کی قلت کے باعث تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ ناکام ہوگیا

فنڈز کی قلت کے باعث تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ ناکام ہوگیا


 اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف میں دھڑے بندی اور فنڈزنہ ملنے پر صوابی جلسے میں کارکنان کی تعداد کم رہی۔ذرائع کے مطابق صوابی جلسے کے لیے بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا نہ کیا جا سکا، صوابی جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی اور پنڈال کا پچھلاحصہ جلسے کے دوران خالی رہا۔پشاور، مردان اورمالاکنڈ سے ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی، چند وزرا اوراراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرزکو جلسہ گاہ تک لانے کے فنڈز نہیں تھے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کارکنوں کو لانے کیلئے فنڈز مانگے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ ماضی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی کوکارکنان کو جلسے گاہ تک لانے کیلئے فنڈز فراہم کرتے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے دعویٰ کیاکہ جلسہ کامیاب تھا، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ جب پارٹی صدر تھے تو اراکین اسمبلی کو جیب سے فنڈز دیتے تھے، اس بار بھی وزیر اعلیٰ نے ذاتی حیثیت میں چند اراکین اسمبلی کو فنڈز دیے۔ریجنل صدرتحریک انصاف پشاور محمد عاصم نے کہا کہ جلسے کیلئے اراکین اسمبلی کو خصوصی فنڈ نہیں دیے گئے، فنڈ نہ ملنے کے باوجود بھی اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں کارکنوں کو جمع کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ سیاہ پر صوابی انٹرچینج کے قریب جلسے کا پنڈال سجایا تھا۔مرکزی قائدین کیلئے 40 فٹ اونچا اور 160فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance