January 15, 2025
مولانا فضل الرحمان نے 8فروری کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قراردیدیا

مولانا فضل الرحمان نے 8فروری کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قراردیدیا

دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومت کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں،تمہیں جعلی پارلیمان مبارک ہو 
ہم عوام کے حقیقی پارلیمنٹ کیساتھ ہیں،ٹرمپ دنیا کا طاقتور نہیں احمق ترین شخص ہے،اجتماع سے خطاب

مردان (نمائندہ سد باب) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ آٹھ فروری بدترین دھاندلی تاریکی تھی جس کی سیاہی اب بھی ملک پر چھائی ہے،دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومت کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں،تمہیں جعلی پارلیمان مبارک ہو ہم عوام کے حقیقی پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں،ٹرمپ دنیا کا طاقتور نہیں احمق ترین شخص ہے،پچاس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ،اپنے وطن کسی نے نہیں چھوڑا،قرار داد مقاصد 1940 کہتا ہے یہودی بستیاں ناجائز ہیں،اگر دینی مدارس آرڈیننس بل کو صوبوں سے منظور نہ کیا گیا تو تمام صوبائی دارلحکومتوں میں کال دیں گے۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ  آٹھ فروری بدترین دھاندلی تاریکی تھی جس کی سیاہی اب بھی ملک پر چھائی ہے، جمعیت علماء اسلام قوم کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ فروری کوبدترین دھاندلی کے ذریعے جعلی پارلیمنٹ بنائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومت کی عوام کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تمہیں جعلی پارلیمان مبارک ہو ہم عوام کے حقیقی پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ دنیا کا طاقتور نہیں احمق ترین شخص ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچاس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے لیکن اپنے وطن کسی نے نہیں چھوڑا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قرار داد مقاصد 1940 کہتا ہے یہودی بستیاں ناجائز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اسی تسلسل میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کہتاہے سعودی عرب میں فلسطینی آباد کریں گے، افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کی مگر فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے،50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے۔ انہوںنے کہاکہ دینی مدارس آرڈیننس کو صوبائی حکومتیں صوبوں میں فی الفور پاس کرائیں۔ 



Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance