January 15, 2025

جیل خانہ جات کے نائب قاصد کے ریٹائرڈ ہونے پر شاندار تقریب

نائب قاصد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

 نائب قاصد محمد علی کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

لاہور(کرائم سیل اعظم باجوہ سے)دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر میں حسبِ روایت سروس سے ریٹائر ہونے والے نائب قاصد محمد علی کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی انسپکشن قاضی محمد اسلم سمیت دفتر کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی ہے۔ محمد علی کی 37 سالہ محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے ، سوٹ ، مٹھائی اور جائے نماز سمیت دیگر تحائف سے نوازا گیا ہے۔



آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ محمد علی جیسے تمام محنتی ، قابلِ اعتماد اور فرض شناس اہلکاران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں۔ میرے دفتر کے دروازے ریٹائرڈ اہلکاران کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے ریٹائرڈ اہلکاران کی فلاح و بہبود کا عمل جاری ہے اس موقع پر موجود تمام آفیسران و اہلکاران  نے بھی محمد علی کے متعلق نیک کلمات کا اظہار کیا ہے۔ محمد علی کا تمام افسران کا ہمیشہ راہنمائی اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محکمہ سے باعزت رخصتی ہی میرا سب سے بڑا انعام ہے تقریب کے اختتام پر محمد علی کو سرکاری گاڑی میں باعزت طریقے سے دفتر سے رخصت کیا گیا ہے۔


https://www.youtube.com/shorts/IOJZKmCpY-8


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance