رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے
40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال پریشانی کی بات نہیں،ایف بی آر حکام
لاہور(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو ہدف سے کم ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق جنوری میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے اور جنوری کا ہدف پورا کرنے کیلئے آخری روز 156ارب ٹیکس جمع کرنا تھا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے، 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال پریشانی کی بات نہیں، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے جب کہ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے لہٰذا مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جس 1330 ارب تھا۔حکام کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024۔25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27