ملزم عالم خان کو ایف آئی اے نے تخت بھائی سے گرفتار کیا ، مزید تفتیش جاری
لاہور (نمائندہ سد باب) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی کے ذریعے تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم کو تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کی۔سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے والے شخص کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کا تعلق تخت بھائی سے ہے، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27