January 15, 2025
اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو: مریم نواز

اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو: مریم نواز

نارووال(نمائندہ سد باب)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہےکہ اڈیالہ  جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو ۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، قوم کے بچوں کو ہنگامہ آرائی پر لگا رکھا تھا، انہیں تشدد اور مار پیٹ پر اکسایا ہوا تھا  لیکن اب بانی پی ٹی آئی کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست  ملکوں سے تعلقات خراب کیے، پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی، ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا، دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں ، آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  میں ایک سال کی کارکردگی لےکر آپ کے پاس آئی ہوں،  دو سال پہلے ہر جگہ سے بری خبریں آرہی تھیں، آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں،  اڈیالا جیل سے سے خط پر خط آرہے ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو ، اللہ تعالیٰ کےنظام میں ناانصافی نہیں،  آج مرکز میں نواز شریف کے بھائی اور  پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  میں صرف وعدے اور اعلانات لے کر نہیں آئی، سارے وعدے وفا کرکے آئی ہوں،گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ کا قرضہ دیا جارہا ہے،کسانوں کو پانچ لاکھ کسان کارڈز فراہم کردیےہیں۔



Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance