January 15, 2025
3 دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

3 دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز


 وزیر اعظم محمد شہباز شریف اوروزیراعلی مریم نواز شریف فورٹریس سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے لئے روایتی بگھی پر سوار ہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے 

  چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی،مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر باقاعدہ افتتاح کیا

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا،ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز ہوتے فورٹریس اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا

 پاکستان، کویت، ناروے،عمان، قطر، سعودی عرب، ساتھ افریقہ، امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ اور پاکستان، ایران، ترکیہ تاجکستان کی ارچری ٹیموں کے دستے نے مارچ کیا

  ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کئے گئے، ہارس اینڈ کیٹل شو میں کثیر تعداد میں فیملیز کی شرکت، تالیاں بجاکر داد دیتے رہے

 لاہور(نمائندہ سد باب)''میرا سوہنا دیس پنجاب۔۔۔۔ شالا ہسدا دیس پنجاب ''،تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس اسٹیڈیم آمد پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا-وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف روایتی بگھی پر سوارہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے-چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی- مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کر دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا-ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز ہوتے فورٹریس اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا- پاکستان، کویت، ناروے،عمان، قطر، سعودی عرب، ساتھ افریقہ، امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ٹیموں کے دستوں نے مارچ کیا-پاکستان، ایران، ترکیہ، تاجکستان کی ارچری ٹیموں کے دستے نے بھی مارچ کیا-ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹ اور اونٹنیاں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغاز ہوا- شو میں نیلی راوی ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینس کی نمائش کی گئی- لوہی، مندری بھیڑ،تھل فیصل آباد اور گجرات بیتل اور ناچی بکریوں کی نمائش بھی توجہ کامرکز رہی- علاقائی اور صوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکزبنے رہے- سجے سجائے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص کے مظاہرے پیش کئے گئے-سینکڑوں ڈھولچیوں کے دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا-بیک وقت 6 ڈھول بجاتا ڈھولچی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا-ہارس اینڈ کیٹل شو میں درویش رقص کا سحر انگیز شو پیش کیا گیا- سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محظوظ کیا- مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا- معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے سینکڑوں فنکاروں کے ہمراہ پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا- عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس پر ہزاروں بچوں اور نوجوان سٹیج کے سامنے جمع ہو گئے - تقریب میں ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کئے گئے- ہارس اینڈ کیٹل شو میں مشعلیں روشن کی گئیں - ہارس اینڈ کیٹل شو میں کثیر تعداد میں فیملیزنے شرکت کی- تالیاں بجاکر داد دیتے رہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی-حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا- ہارس اینڈ کیٹل شو میں شریک شائقین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا-




Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance