لاہور( نیٹ نیوز)گوگل کی جانب سے اس کے موبائل پیمنٹ سسٹم گوگل والٹ (جسے گوگل پے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کو پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ ایک ایسا ڈیجیٹل والٹ ہے جو صارف کو اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ وہ اپنے اینڈرائیڈ فونز سے براہ راست ادائیگیاں بھی کرسکتے ہیں۔اس کا استعمال بھی آسان ہے بس اینڈرائیڈ فون پر گوگل پلے اسٹور سے گوگل والٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔اگر آپ کا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ پہلے سے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ہے تو وہ خودکار طور پر گوگل والٹ پر نظر آنے لگے گا۔اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کرکے کانٹیکٹ لیس پیمنٹس کے لیے اپنا اکاؤنٹ تشکیل دیں۔اگر آپ کا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ پہلے سے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک نہیں تو والٹ ایپ اوپن کرنے کے بعد ایڈ کارڈ آپشن پر کلک کریں اور ہدایات و تصدیقی عمل کو مکمل کریں۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27