January 15, 2025
کیا روہت شرما پاکستان آئیں گے؟

کیا روہت شرما پاکستان آئیں گے؟

لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کپتانوں کے ایونٹ کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے پاکستان جانے کی کوئی وضاحت نہیں ملی، ان کا کپتانوں کے ایونٹ کے لیے جانا اب تک واضح نہیں ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے کپتانوں کا ایونٹ ممکنہ طور پر 16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہوگا۔اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان جانے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے پر نہیں ہے۔اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ روہت شرما کے لیے بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہے۔پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی سے زور دے کر کہہ چکا ہے کہ سب کچھ پالیسیوں اور روایت کے مطابق ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے کا معاملہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے اور بھارتی سیکرٹری کہہ چکے ہیں کہ آئی سی سی کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance