نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائنگ پاسٹ نے تماشائیوں کے دل موہ لیے۔
کراچی(سپورٹس رپورٹر)میچ کے آغاز سے پہلے پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا گیا، تاریخی موقعے کو یادگار بنانے کیلئے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھی۔اس موقع پہ صدر مملکت اصف علی زرداری مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خاتون اول اصفہ زرداری بھی موجود تھیں۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تزئن و آرائش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے پہلے دونوں ٹیمز کے قومی ترانے پیش کئے گئے، 2017 میں چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔میچ سے قبل تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضامیں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27