January 15, 2025
پی ایس ایل10کارنگا رنگ افتتاحی تقریب سے شاندار آغاز

پی ایس ایل10کارنگا رنگ افتتاحی تقریب سے شاندار آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی  سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملک کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔بعد ازاں علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance