January 15, 2025
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر رہنماں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔دوسری جانب احتجاج کے دوران ہی حکومتی رکن عظمی کاردار اور اپوزیشن ارکان کی نوک جھوک جاری رہی ، انہوں نے اراکین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے کیا مقابلہ کرو گے جو مجھ جیسی ایک خاتون سے ڈر گئے ہو۔پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایوان کے اندر کسان کی لڑائی کی بات کرتے ہیں اور گرفتاریوں پر سب چھوڑ کر ایوان سے باہر چلے جاتے ہو۔علاوہ ازیں احتجاج کے بعد اپوزیشن رکن شیخ امتیاز نے کورم کی نشاندہی کر دی، پینل آف چئیرپرسن آغا علی حیدر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کاحکم دے دیا۔



Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance