اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی۔سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ،باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیرداخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کرائی کی پاکستان نے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے بتایاکہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کی غرض سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں، انسدادِ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں ،جب چاہیں آئیں۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27