چین اور کینیڈا پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکیوں کیلیے معاشی مشکلات بڑھیں گی، ٹرمپ کا اعتراف
کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست ہونا چاہیے، اس سے ٹیکسز میں کمی ہوگی اور شہریوں کو فائدہ ہوگا، امریکی صدر
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ فریڈ ٹریڈ معاہدے کے باجود 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے لیے دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ ٹیرف سے جہاں دوسرے ممالک میں اشتعال ہوگا وہی امریکی معاشی نمو پر تنزلی کا شکار ہوگا اور مختصر مدت ک لیے صارفین کے لیے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں کہا کہ اس سے کچھ درد ہوگا، ہوسکتا ہے نہ بھی ہو لیکن ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے اور اس کے لیے قیمت ہوتی ہے اور ہمیں وہ ادا کرنی چاہیے۔امریکا کے مشہور اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پر سخت تنقید کرتے ہوئے مضمون کا عنوان ڈمبسٹ ٹریڈ وار ان ہسٹری رکھا تھا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27