January 15, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب نے راولپنڈی میں اربوں روپے مالیت  کے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔

20 ارب 40 کروڑ مالیت کے ایشن ڈویلپمنٹ بنک فنڈڈ پراجیکٹ کے کنٹرکٹ کا  دوبارہ ٹینڈر ہوگا، لاٹ 2 اور لاٹ 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ میں ایوارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے پر ایک مالیاتی سکینڈل جنم نہ لے سکا، کنٹریکٹ بڈنگ کے جوائنٹ ونچر میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی کمپنی کو ایگریمنٹ سے الگ کردیا گیا تھا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ صرف ترکش کمپنی کو ایوارڈ کردیا گیا تھا۔

وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز کے نوٹس لینے پر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے فیکٹ فائنڈنگ کے بعد معاملہ پراجیکٹ اسیٹرئینگ کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

چیئرمین پی این ڈی بیرسٹر نبیل اعوان کی سربراہی میں پراجیکٹ  اسٹیرنگ کمیٹی نے کنٹریکٹ  منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔

پراجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے ذمہ داران افسران کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب ضروری کارروائی کریں۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اب ہر غیر ملکی فنڈڈ پراجیکٹ کا ہر تین ماہ بعد پراجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا، لاٹ 2 اور لاٹ 3 کا پراجیکٹ مکمل ہونے پر راولپنڈی کو 12  ملین گیلن یومیہ اضافی پانی ملے گا، لاٹ 1 اور لاٹ 4 کا جاری پراجیکٹ مکمل ہونے پر 5 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی مل سکے گا۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance