خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو،جو وعدے کئے وہ پورے کررہے ہیں، ' وفاقی وزیر کا اپنے حلقہ انتخاب میں اجتماع سے خطاب
لاہور( نمائندہ سد باب)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی،اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنکی ،گوگی اور کپتان کا تھا جو پاکستان کو لوٹ کے کھاگئے ، ساراٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم کہتے تھے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں،خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو۔ اپنے حلقہ انتخاب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پارٹی نے ہمیں جو وفا سکھائی ہے یہ قائد نواز شریف کی وجہ سے ہے، عوام کی خدمت کرنا اپنے قائد نواز شریف سے سیکھا ہے ،اس حلقے میں جب عوام کے پاس آئے تھے تو لوگوں سے کہا تھا پورے 5 سال آپ کی خدمت کریں گے اور اس پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے ،شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، یہ توشہ خانہ سے چیزیں چوری کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں، جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کررہے ہیں، جب بھی تعمیر و ترقی ہوئی (ن)لیگ کے دور میں ہوئی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ان کے دور میں کام نہ ہوا کیونکہ یہ لوگ پیسے کمانے میں لگے ہوئے تھے ،کیش اکھٹا کررہے تھے، ڈیلیں کررہے تھے، ہم نے وعدہ کیا تھا اس حلقے کو مثالی بنائے گے، ٹائون شپ کا علاقہ ایک مثالی علاقہ بنے گا، وعدہ کیا تھا پبلک سیکرٹریٹ بھی کھلے گا آپ کے درمیان بھی رہیںگے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کرنا پڑا کرے گے، پنکی گوگی اور کپتان پاکستان کو لوٹ کے کھاگئے ، ان کو تو فکر ہی نہ تھی،یہ وہ لوگ ہیں جو شہدا ء کی بے حرمتی کرتے ہیں، ہم تو شہدا ء کی تعظیم کرنے والے لوگ ہیں، یہ پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کرتے ملک کو شہباز شریف ترقی کے راستے پر لے کر جا رہے ہیں ،ہم نے کہا تھا مایوسی کو مٹا دیں گے ،آج ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج 190ملین پائونڈ کے ڈاکے کی بات ہوتی ہے ،یہاں ایک ایسا وزیر اعظم بھی تھا جو گھڑیاں بیچتا تھا ،توشہ خانہ کے تحائف بیچتا تھا ،190 ملین پائونڈ کاسب سے بڑا ڈاکہ اس شخص نے ڈالا،آج یہ مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں ،کہتے ہیںہمیں سیرت النبی پر چلنے کی سزا دی جا رہی ہے ،اپنی چوری اور ڈاکے کا جواز سیرت پر چلنے کو دیتے ہیں ،یہ چوروں کا ٹولہ تھا ،آج یہ اپنے کرتوتوں کی سزا کاٹ رہے ہیں ،خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو ۔۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سب نے دیکھا کے لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں ،ہم نے آکر ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالا ہے۔
