وزیر دفاع خواجہ آصف ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وزیر اطلاعات کی بھی نماز جنازہ میں شرکت
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیردفاع، وزیر اطلاعات سمیت سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین بھی نماز جنارہ میں شریک ہوئے، میجر حمزہ اسرار میرعلی میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسی عظیم قربانیاں قومی عزم کو مضبوط اور آنے والی نسلوں کیلئے پرامن اور محفوظ پاکستان کے اجتماعی یقین کو تقویت دیتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچایا گیا اور شہید میجر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27