راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم منافقت کا لبادہ اوڑھے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے، شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی، ہم اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور ان دشمنوں کا شکار کریں گے چاہے یہ کہیں بھی چھپے ہوں۔چیف آف آرمی سٹاف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27