نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس کی وردی میں تھے، جن کی تعداد 2 سے 3 تھی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی اور کتنے زخمی ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر روانہ ہو گئے ہیں، وہ تمام ایجنسیوں کے ساتھ فوری سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27