January 15, 2025
مریم نواز کا پنجاب کے شہریوں کیلئے مفت ٹرانسپلانٹ کا اعلان

مریم نواز کا پنجاب کے شہریوں کیلئے مفت ٹرانسپلانٹ کا اعلان

جگر،گردوں اوربون میروکی پیوندکاری کرائی جا سکے گی،وزیر اعلیٰ
چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے
ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائینگے،ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے معام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے،اخراجات حکومت اٹھائے گی
 جگر اور گردوں کی پیوندکاری کی سہولت حاصل کرانیوالے مریضوں کو آپریشن کے بعد ایک سال تک مفت ادویات فراہم کی جائینگی،مریم نواز

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے-عام آدمی کے لئے وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے-چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے -چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی-چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی- چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی-پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا-پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی- چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے  PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں،بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی-سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا -آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کردیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے-ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے،عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی -کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا -کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے -وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام ایک نئی سوچ او رنئی امید کا پیغام ہے، جس کے ذریعے پنجاب کے عوام کی صحت کا معیار بہتر بنایا جا سکتاہے- اب وقت آچکا ہے کہ ہم سب مل کر ان اقدامات کی حمایت کریں اور ایک صحت مند، خوشحال پنجاب کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں -قبل ازیں بتایا گیاکہ پاکستان میں سالانہ 1کروڑ 20لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہوتے ہیں اور لاکھوں افراد ان بیماریوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں - جگر کی بیماریوں کی سب سے سنگین شکل میں جگر کا فیل ہونا شامل ہے، جوزندگی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے-جگر کی پیوندکاری ان مریضوں کے لئے آخری حل ہوتا ہے جس کے ذریعے زندگی کو بچایا جا سکتاہے-پاکستان میں گردوں کی بیماری ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے اور تقریبا2کروڑ 20لاکھ افراد اس بیماری کا شکارہیں -ان میں سے ہر سال تقریبا 22ہزار افراد گردوں کی آخری مرحلے کی بیماری (Disease Stage Renal-End)میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور انہیں زندگی بچانے کے لئے گردے کی پیوندکاری کی ضرورت ہوتی ہے-پاکستان میں خون کے سرطان، لوکیمیا کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اور ان بیماریوں کا علاج زندگی بچانے والی بون میرو کی پیوندکاری سے ممکن ہے-بون میرو کی پیوندکاری ایک پیچیدہ اور مہنگا علاج ہے جو پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں زیادہ تر عوام کی دسترس سے باہر ہے- وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت حکومت بون میرو کی پیوندکاری جیسی سہولت عوام کو مفت فراہم کررہی ہے-


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance