January 15, 2025
مریم نواز کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا فیصلہ

مریم نواز کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا فیصلہ

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کا حکم
ٹریفک میں آسانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے: مریم نوازشریف
قائد محمد نوازشریف نے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائیگی
ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ، بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازار وں سے گزرنا محال تھا: وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاربار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔بے روزگار ہونے والے افرادکے لئے متبادل انتظام ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسدادتجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازار وں سے گزرنا محال تھا۔قائد محمد نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance