January 15, 2025
مریم نواز نے سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کی منظوری دیدی

مریم نواز نے سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کی منظوری دیدی

لاہور(سٹاف رپورٹر)تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے لیے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج اور ڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کر لیا جس کے تحت سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے اسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے جس میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق کیا گیا۔ صاف پانی کو سیوریج لائن میں مکس ہونے سے بچانے کے لیے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance