January 15, 2025
سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین''اَڑ''گئے،احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین''اَڑ''گئے،احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)سرکاری ہسپتال اور دیہی مراکز صحت کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا جس سے مال روڈ اور اطراف کی شاہرائوںپر بد ترین ٹریفک جام رہا،شدید گرمی میں ٹریفک میںپھنسے شہری مظاہرین اور انتظامیہ کو کوستے رہے ،مظاہرین نے آج (جمعہ ) کو جناح اور جنرل ہسپتال کی او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی پولیو مہم بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجکاری کے فیصلے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام صوبہ بھر سے آئے ہیلتھ پروفیشنلز ڈاکٹرز ،نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر چوتھے روزبھی دھرنا دے کر اپنا احتجاج جاری رکھا مگر مذاکرات نہ ہو سکے ۔ محکمہ صحت اور دھرنا ملازمین کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔مذاکرات کے ڈیڈ لاک پر ملازمین نے اپیل کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وزیرا علی پنجاب کو اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جارہا ۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ محکمہ صحت حکام سے کوئی بھی مذاکرات کے لیے نہیں آیا، گرمی میں طبی عملہ پنجاب اسمبلی کے سامنے بیٹھا ہے،حکمران طبقے کو خواتین کا بھی کوئی خیال نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج (جمعہ ) جناح اور جنرل ہسپتال کی اوپی ڈی بند رکھی جائے گی۔رخسانہ انور نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں گی۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance