لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ’’فیملی ولاگنگ‘‘ اور اپنے ساتھی ڈکی بھائی کی حمایت میں ایک ’’نامناسب‘‘ بات کہہ کر خود سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شادی کے بعد اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے‘‘۔ رجب کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے۔رجب بٹ نجی چینل پر ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں انھوں نے اپنی نمود و نمائش والی مہنگی شادی اور فیملی بلاگنگ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔رجب بٹ اپنے فیملی ولاگز کےلیے مشہور ہیں اور ان کے یوٹیوب چینل پر 5.64 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی ہونے والی ان کی شادی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی، کیونکہ اس شادی کی مہنگی تقریبات، بے تحاشا خرچے اور مہمانوں کے قیمتی تحائف کو صارفین نے نمودونمائش قرار دیا تھا۔رجب بٹ نے فیملی بلاگنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ڈکی بھائی کی مثال دے سکتا ہوں۔ انھوں نے گیمنگ اور روسٹنگ کی جس میں وہ گالم گلوچ کرتے تھے تو یہ لوگوں کو اچھا نہیں لگا، اس لیے انھوں نے اسے چھوڑ دیا۔جب ڈکی بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ روزانہ فیملی بلاگنگ شروع کی تو انھیں کامیابی ملی۔ لیکن شادی کے بعد وہ کیا کرسکتے ہیں؟ وہ اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے، جو ان کے ساتھ ہے۔ لوگ ان سے نفرت کریں گے چاہے کچھ بھی ہو کیوں کہ وہ اعلیٰ ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں سے نہیں ہے۔