January 15, 2025
داتادربا مسجد میں محفل شبینہ کرانے کا اعلان

داتادربا مسجد میں محفل شبینہ کرانے کا اعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر)جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ لاہور میں 21تا 29رمضان المبارک 1446ھ کی طاق راتوں میں محفل شبینہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں شرکت کیلئے مستند حفاظ و قراء کرام کی درخواستیں 24 فروری2025ء بروز پیر بوقت 04:00بجے سہ پہر تک ہمراہ مکمل کوائف نام و پتہ، قومی شناختی کارڈ کی فو ٹو کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، تنظیم المدارس کی حفظ و تجوید کی سند کی فو ٹو کاپی، رہائشی ٹیلی فون /موبائل نمبرمتعلقہ تھانہ کا ایڈریس و فون نمبر دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربارلاہور وصول کی جائیں گی۔ انٹرویو  مورخہ26فروری 2025 بروز بدھ بوقت صبح 8:00بجے دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربارلاہور میں ہو گا۔بوقت انٹرویو اصل شناختی کارڈ و اسناد ہمراہ لائیں۔انٹرویو پینل/انتظامیہ کا بسلسلہ انتخاب حفاظ کرام، سپاروں کی تقسیم، سامع وغیرہ کے جملہ امور پر فیصلہ حتمی ہو گا۔ ایسے قراء حضرات جنہوں نے 10سال یہ سعادت حاصل کر لی ہے وہ درخواست جمع کروانے سے گریز کریں۔ لیٹ یا نامکمل درخواستیں شامل نہیں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance