کراچی(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے2 لاکھ کم آمدنی والے گھرانوں میں سولر ہوم سسٹم (SHS) کی تقسیم شروع کردی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو مزید 3 لاکھ سولر یونٹس خریدنے کی ہدایت دے چکے ہیں تاکہ انہیں کم آمدنی والے گھرانوں میں تقسیم کیا جاسکے۔
یہ بات انہوں نے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ (SSEP) کے زیر اہتمام کے پی ٹی انٹر چینج، ڈی ایچ اے فیز -I کے قریب ایک بینکوئٹ ہال میں کم آمدنی والے گھرانوں میں سولر ہوم سسٹمز (SHS) کی تقسیم کے موقع پر کہی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کو قابل تجدید توانائی کے فروغ اور تھر کول منصوبے کی ترقی میں درپیش رکاوٹوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کیا توونڈ اور شمسی توانائی جیسے قابل تجدید ذرائع پر پابندیاں عائد کی گئیں، جس سے توانائی کے پائیدار حل میں سندھ کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس کے باوجود سندھ حکومت نے صوبے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درآمدی کول پاور پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27