لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹس آگئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، توقع ہےکہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ حارث رؤف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینےکے نچلی طرف کھنچاؤ ہے۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر فاسٹ بولر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے تھے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27