January 15, 2025
جنوبی وزیرستان:اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش حملہ ناکام، فورسز کی جوابی فائرنگ میں متعدد خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان:اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش حملہ ناکام، فورسز کی جوابی فائرنگ میں متعدد خوارج ہلاک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ناکام بنا دیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان جنڈولہ قلعہ چیک پوسٹ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔

جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance